پیپلز پارٹی نے حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی بڑی وکٹ گرا لی

مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما وہاب سلطان نے پیپلز پارٹی میںشمولیت کا اعلان کر دیا، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 28 نومبر 2021 21:01

پیپلز پارٹی نے حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی بڑی وکٹ گرا لی
کراچی(اُردو پوائنٹ ،اخبارتازہ ترین ۔ 28 نومبر 2021ء ) پیپلز پارٹی نے حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی بڑی وکٹ گرا لی، مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما کا پیپلز پارٹی میںشمولیت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابقپاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما وہاب سلطان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما وہاب سلطان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے دوران پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سردار وہاب سلطان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے۔

بعدازاں سردار وہاب سلطان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امیدِ پاکستان ہیں اور ملک کو موجودہ مسائل سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں