سندھ ،کرونا وائرس کے 37 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،29 افراد صحتیاب ، کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی، وزیر اعلیٰ

اتوار 28 نومبر 2021 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں37 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 29 افراد صحتیاب ہوئے اور کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3081 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں37 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 1.2 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی بھی مریض اس وبا کا شکار نہیں ہوا۔ اموات کی مجموعی تعداد 7621 ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب تک6715336 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور474217 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید29 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 460218 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 97 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ اس وقت 6378 مریض زیر علاج ہیں جن میں سی6162 گھروں میں ،14 آئسولیشن سینٹرز میں اور 202 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ197 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے 37 نئے کیسز میں سے 35 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 24، ضلع وسطی اور ضلع جنوبی 4۔

4، کورنگی 2، ملیر میں سی1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد اور کشمور میں سی1۔1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ۔وزیراعلی سندھ نے ویکسینیشن ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 26 نومبر تک23935812افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی تھی اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید74143 افراد کو ویکسین لگا ئی جاچکی ہے اس طرح ویکسین لگانے والے افراد کی مجموعی تعداد24009955 ہوچکی ہے جو کہ ویکسینیشن کی شرح کا 44.67 فیصد بنتا ہے۔وزیراعلی سندھ نے صوبے کے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>