غیر قانونی تعمیرات سے متعلق بلڈرز پلاٹ مالک، ایس بی سی اے افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

پیر 29 نومبر 2021 16:06

غیر قانونی تعمیرات سے متعلق بلڈرز پلاٹ مالک، ایس بی سی اے افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق بلڈرز پلاٹ مالک، ایس بی سی اے افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ میں نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ سیل شدہ عمارت کو ڈی سیل کرکے تعمیرات پر عدالت سخت برہم ہوگئی۔

غیر قانونی تعمیرات پر عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل کو جھاڑ پلا دی۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے اب تک کارروائی کیوں نہیں کی آپ لوگوں کی ملی بھگت کے بغیر غیر قانونی تعمیرات ممکن نہیں۔ بتا، اپنے کس انسپکٹر کیخلاف کیا کارروائی کی عدالت نے ریمارکس دیئے اب بلڈر ہی نہیں آپ سب کیخلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔

(جاری ہے)

جسٹس فیصل کمال عالم نے ریمارکس دیئے سیل شدہ پلاٹ کو ڈی سیل کرنا سیدھا سا ایف آئی آر کا معاملہ ہے۔

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے ایس بی سی اے علاقے کے انسپکٹرز کیا کر رہے ہیں عدالت نے بلڈرز پلاٹ مالک، ایس بی سی اے افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں گراونڈ پلس تھری پورشن بنا دیا گیا۔ پلاٹ نمبر اے 482 پر تعمیرات کو مسمار کرنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں