سندھ میں سی این جی ڈھائی ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

طلب و رسد کا فرق بڑھنے اور گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ،ایس ایس جی سی

پیر 29 نومبر 2021 16:06

سندھ میں سی این جی ڈھائی ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کے لئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر سے 15فروری 2022 تک سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

(جاری ہے)

گیس کمپنی نے بتایا کہ طلب و رسد کا فرق بڑھنے اور گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ایس ایس جی سی کا مزید کہنا ہے کہ غیر برآمدی صنعتوں کو پہلے ہی گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے ، جبکہ زیرو ریٹڈ صنعتیں بشمول کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی بحال رہے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں