غیر قانونی پوریشن بنانے سے متعلق درخواست پر حکم عدولی پر ڈی جی ایس بی سی اے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

پیر 29 نومبر 2021 16:16

غیر قانونی پوریشن بنانے سے متعلق درخواست پر حکم عدولی پر ڈی جی ایس بی سی اے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے ناظم آباد نمبر 5 میں غیر قانونی پوریشن بنانے سے متعلق درخواست پر حکم عدولی پر ڈی جی ایس بی سی اے، ڈائریکٹر سینٹرل ایس بی سی اے اور بلڈر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے۔ ہائیکورٹ میں ناظم آباد نمبر 5 میں غیر قانونی پوریشن بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

حکم عدولی پر ڈی جی ایس بی سی اے سلیم رضا کھوڑو، ڈائریکٹر سینٹرل ایس بی سی اے مرزا ذرغام حیدر اور بلڈر کو توہین عدالت کے نوٹس کردیئے۔ عدالت نے تمام فریقین کو 6 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے بتایا جائے، عدالتی حکم کے باوجود غیر قانونی تعمیرات کیوں مسمار نہیں کیں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پلاٹ نمبر گیارہ ، بارہ، فائیو سی پر پورشن بنایا گیا۔ 216 اسکوائر یارڈ گرانڈ پلس ون کی اجازت تھی۔ گراونڈ پلس ون کی جگہ گراونڈ پلس ٹو تعمیرات کردیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں