سندھ ہائی کورٹ نے قتل کے مقدمے میں پھانسی کی سزا کیخلاف ملزم کی اپیل مسترد کردی

پیر 29 نومبر 2021 16:16

سندھ ہائی کورٹ نے قتل کے مقدمے میں پھانسی کی سزا کیخلاف ملزم کی اپیل مسترد کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے قتل کے مقدمے میں پھانسی کی سزا کیخلاف ملزم کی اپیل مسترد کردی۔ ہائیکورٹ نے قتل کے الزام میں پھانسی کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم قریش خان کی بریت اپیل مسترد کردی۔ عدالت نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔ پولیس کے مطابق قریش خان کو ماتحت عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ ملزم نے اپریل 2013 میں پلاٹ تنازعہ پر ارشد جدون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ قتل کا واقعہ کیماڑی میں پیش آیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں