صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کراچی میں اجلاس

صدر مملکت نے سخاوت راجپوت کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے وقوعہ اور مقدمہ پر اب تک کی پولیس پیش رفت پر تفصیلات حاصل کیں

پیر 29 نومبر 2021 22:43

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کراچی میں اجلاس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آج گورنر ہاؤس کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما سیف اللہ نیازی شریک تھے۔ اجلاس میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے قمبر شہدادکوٹ میں گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما سخاوت راجپوت کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے وقوعہ اور مقدمہ پر اب تک کی پولیس پیش رفت پر تفصیلات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

صدر پاکستان نے کہا کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لئیے یقینی اقدامات کئیے جائیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئیے پولیس اپنے فرائض پر توجہ دے۔ قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اجلاس کو بتایا کہ پولیس مقدمہ کی تفتیش اور قاتلوں کی گرفتاری میں اقدامات سے گریز کر رہی ہے، مرحوم سخاوت راجپوت کے قتل کو سازش کے تحت لسانی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مذید بتایا کہ سندھ میں پولیس کی غفلت کی وجہ سے مبینہ طور پر کالعدم تنظیمیں متحرک ہو رہی ہے جس پر تشویش ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور شہریوں تحفظ کے ضمن میں کوئی عذر قابل قبول نہیں ہو گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں