گورنر سندھ عمران اسماعیل سے آزاد جموں کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم خان نیازی کی ملاقات

پیر 29 نومبر 2021 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے آزاد جموں کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم خان نیازی نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا کہ کشمیریوں نے گزشتہ سات دہائیوں کے دوران بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اس عرصہ کے دوران بھارت تمام ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلوں کو کم نہیں کرسکا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کی حمایت میں جدوجہد جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہیں اور عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم آزاد جموں کشمیر عبدالقیوم خان نیازی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ خطے میں امن کی خاطر مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لیے بھارت پر دباؤ بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے واضح پالیسی ہے اور ہم وزیراعظم پاکستان کی پالیسیوں سے متفق ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو عملی جامعہ پہنا کر آزاد کشمیر کو کرپشن سے پاک اور خوشحال ریاست بنائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں