گورنر سندھ عمران اسماعیل سے فشریز ایسوسی ایشن کے 13 رکنی وفد کی گورنر ہائوس میںملاقات

پیر 29 نومبر 2021 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے فشریز ایسوسی ایشن کے 13 رکنی وفد نے گورنر ہائوس میںملاقات کی۔ اس موقعہ پر وزیراعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی اور معروف صنعت کار زاہد سعید بھی موجود تھے۔ اجلاس میں فشنگ پالیسی، ماہی گیروں کے مسائل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقعہ پر گورنر سندھ نے کہا کہ موجودہ حکومت ماہی گیروں کو سہولیات کی فراہمی اور ان کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے، فشریز کی صنعت کی خوشحالی سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ بہتر معیار کے باعث فشریز مصنوعات کی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ گورنر سندھ نے مذید کہا کہ ماہی گیروں کی خودمختاری اور خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے، فشریز کی صنعت کی ترقی کے لئے کامیاب نوجوان پروگرام کار آمدثابت ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفد نے فشریز انڈسٹری کو درپیش مسائل سے گورنر سندھ کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی فش ہاربر پر روزانہ آنے والی ہزاروں ٹن مچھلیوں، جھینگے اور دیگر سمندری حیات کو درست طریقے سے محفوظ نہ کئیے جانیکے باعث مقامی ماہی گیروں کو لاکھوں کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔ وفد نے مذید بتایا کہ کراچی کے ساحل پر آلودگی اور گندگی کے باعث کئی اقسام کی مچھلیاں بھی ناپید ہوگئی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں