سندھ میں خوش قسمتی سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی اموات نہیں ہوئی

307ٹیسٹ کرنے سے 331 نئے کیسز سامنے آئے، وزیراعلیٰ سندھ

منگل 30 نومبر 2021 00:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) خوش قسمتی سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی اموات نہیں ہوئی تاہم 16307ٹیسٹ کرنے سے 331 نئے کیسز سامنے آئے۔ یہ بات وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پیر کو وزیراعلی ہائوس سے جاری ایک بیان میں کہی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ خوش قسمتی سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 7621 برقرار ہے ۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 16307 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 331 کیسز کا پتہ چلا جو کہ موجودہ تشکیصی شرح کا 2 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 6731643 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 474548 کیسز کی تشخیص ہوئی ہے ان میں 97 فیصد یعنی 460357 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 139 مریض بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس وقت 6570 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 6366 گھروں میں، 14 آئسولیشن مراکز میں اور 190 مختلف ہسپتالوں میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 185 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 16 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق 331 نئے کیسز میں سے 15 کا تعلق کراچی سے ہیں جن میں 7 شرقی ، 4 جنوبی، 2 کورنگی، ملیر اور سینٹرل سے ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔ حیدرآباد میں 61، ٹھٹھہ 41، شہید بینظیر آباد 30، بدین 24، ٹنڈو الہیار 23، جامشورو 19، مٹیاری، نوشہروفیروز اور سانگھڑ 18-18، ٹنڈو محمد خان 13، تھرپارکر 12، لاڑکانہ 9، میرپورخاص اور سجاول 8-8، دادو5 اور عمر کوٹ 4 کیسز ہیں۔

ویکسی نیشن: ویکسی نیشن کے اعداد و شمار سے متعلق وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 27 نومبر تک 24009955 ویکسین لگائی گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 69720 ویکسین لگائی گئی ہیں - مجموعی طور پر 24079675 ویکسین لگائی گئی ۔ وزیراعلی نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments