کراچی کی بریانی اس لیے بہت پسند ہے اس میں آلو ہوتے ہیں ،ثانیہ مرزا

منگل 30 نومبر 2021 16:00

کراچی کی بریانی اس لیے بہت پسند ہے اس میں آلو ہوتے ہیں ،ثانیہ مرزا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ انہیں کراچی کی بریانی بہت پسند ہے۔ثانیہ مرزا نے کراچی آمد پر میڈیا کو انٹرویوز دیتے ہوئے کراچی کی بریانی کی کھلے دل سے تعریف کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہانہیں کراچی کی بریانی اس لیے بہت پسند ہے کیونکہ اس میں آلو ہوتے ہیں جبکہ انڈیا میں بریانی میں آلو نہیں ہوتے۔

ثانیہ مرزا نے ایک اور انٹرویو میں کہا کہ ان کا خیال ہے کراچی آکر اگر بریانی نہ کھاو آلو والی تو مزہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ حیدرآباد دکن سے ہیں جہاں بریانی بہت مشہور ہے، اور اگر وہ کہہ رہی ہیں کہ کراچی کی بریانی بہت اچھی ہے تو بس اچھی ہے۔خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب کی جانب سے گزشتہ دنوں شہر قائد میں ایک تقریب میں شرکت کی گئی تھی، جہاں انہوں بتایا کہ انہیں کراچی کی بریانی بہت پسند ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں