ہم سیاستدانوں نے ہی عوام کوووٹ بیچنے پر مجبور کر دیا ،وہ لوگ جن کی ایک دکان تھی الیکشن جیت کرکھرب پتی ہو گئے، سینیٹر فیصل واوڈا

الیکشن کس طرح چلتے ہیں سب کو پتہ ہے سینیٹ میں دیکھ بھی لیا ایسے بہت سے لوگ ہیں جن کی جیب میں وزیر، سینیٹر، وزیراعظم ہیں، انٹرویو

منگل 30 نومبر 2021 16:58

ہم سیاستدانوں نے ہی عوام کوووٹ بیچنے پر مجبور کر دیا ،وہ لوگ جن کی ایک دکان تھی الیکشن جیت کرکھرب پتی ہو گئے، سینیٹر فیصل واوڈا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہم سیاستدانوں نے ہی عوام کوووٹ بیچنے پر مجبور کر دیا وہ لوگ جن کی ایک دکان تھی الیکشن جیت کرکھرب پتی ہو گئے۔ایک انٹرویومیں فیصل واوڈا نے کہا کہ الیکشن کس طرح چلتے ہیں سب کو پتہ ہے سینیٹ میں دیکھ بھی لیا ایسے بہت سے لوگ ہیں جن کی جیب میں وزیر، سینیٹر، وزیراعظم ہیں۔

(جاری ہے)

فیصل واوڈا نے کہا کہ ووٹ خریدنا اور بیچنا جمہوریت نہیں کاروبار ہے اور کاروبار میں ہی لوگ اپنی اولاد کو لاکر بٹھاتے ہیں اور کاروبار کرتے ہیں گورکھ دھندا ہے ،سب کے اپنے مفادہیں۔سینیٹر نے تجویز پیش کی کہ ایک کمیشن بنائیں سب پارٹیوں کی تحقیقات کریں تحقیقات ہوں گی تودودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا کرپٹ لوگوں کو نکالیں گے تو آڈیو ویڈیو لیک کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس موقع پر ن لیگ کے جاوید لطیف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی ہو یا ن لیگ کی ہو دونوں کی ویڈیوز جعلی ہیں پیپلزپارٹی کا مارجن بہت کم تھا وہ ووٹ کیوں خریدیگی پیپلزپارٹی نے این اے 133 میں 5ہزار ووٹ لیے جب کہ ن لیگ نے پی پی کے مقابلے 90 ہزار ووٹ لیے تمام تروسائل کے باوجود پی ٹی آئی این اے 133میں ہاری۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں