کورونا کی پانچویں لہراوراومی کرون کے ممکنہ پھیلا ئوکے پیش نظرحفاظتی تدابیر سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کانیا حکم نامہ جاری

سی کیٹگری میں شامل اضلاع کے ہوٹلز میں 50فیصد کراچی میں ان ڈور ڈائننگ کے لیے 30 فیصد نشستیں خالی رکھنے کی پابندی عائد کردی سندھ بھر میں سینما ہالز میں ویکسی نیٹڈ افراد کوہی داخلے کی اجازت ہوگی اور کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رکھے جاسکتے ہیں

منگل 30 نومبر 2021 22:30

کورونا کی پانچویں لہراوراومی کرون کے ممکنہ پھیلا ئوکے پیش نظرحفاظتی تدابیر سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کانیا حکم نامہ جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) کورونا کی پانچویں لہراورنئے خطرناک ویرینٹ اومی کرون کے ممکنہ پھیلا کے پیش نظرحفاظتی تدابیر سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔سندھ حکومت نے سی کیٹگری میں شامل اضلاع کے ہوٹلز میں 50فیصد کراچی میں ان ڈور ڈائننگ کے لیے 30 فیصد نشستیں خالی رکھنے کی پابندی عائد کردی ہے۔

اب کراچی میں ہوٹلز 70 فیصد سے زائد نشستوں پر گاہکوں کو نہیں بٹھا سکیں گے۔محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں سینما ہالز میں ویکسی نیٹڈ افراد کوہی داخلے کی اجازت ہوگی اور کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رکھے جاسکتے ہیں جب کہ تمام تعلیمی ادارے بدستور کھلے رہیں گے۔ سندھ میں وبائی امراض ایکٹ کے تحت نئی پابندیاں 15 دسمبر تک نافذالعمل ہوں گی۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق لاڑکانہ، میرپور خاص، حیدرآباد ڈویژن، خیرپور اور گھوٹکی میں 300 افراد سے زائد شادی بیاہ کے اجتماعات پر پابندی لگادی گئی ہے۔سانگھڑ اور سکھر کے اضلاع اور کراچی ڈویژن میں 500 افراد کے ان ڈور اجتماعات کی اجازت دی گئی ہے جبکہ شادی ، سیاحت، تفریح پارکس، سوئمنگ پولز اور فلائٹ میں سفر کورونا ویکسین سے مشروط ہوگا۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی ڈویژن، سانگھڑ اور سکھر اضلاع میں ویکسی نیشن مہم بہتر ہے اس لیے انہیں بی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں