پابندیوں میں نرمی کے بعد پی آئی اے کا سعودی عرب آپریشن مکمل بحال

پی آئی اے کی پہلی پرواز 121 مسافر لے کر ملتان سے مدینہ منورہ پہنچ گئی

بدھ 1 دسمبر 2021 22:47

پابندیوں میں نرمی کے بعد پی آئی اے کا سعودی عرب آپریشن مکمل بحال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) پابندیوں میں نرمی کے بعد پی آئی اے کا سعودی عرب آپریشن آج سے مکمل فعال،پی آئی اے کی پہلی پرواز 121 مسافر لے کر ملتان سے مدینہ منورہ پہنچ گئی ،جمعرات کے روز پی آئی اے کی 5 پروازیں آپریٹ ہوں گی جن سے مجموعی طور پر 1400 افراد سعودیہ پہنچیں گے ،پروازیں لاہور سے جدہ، اسلام آباد سے جدہ، لاہور سے دمام، اسلام آباد سے ریاض اور کراچی سے مدینہ جائیں گی ،جمعہ کے روز 1130 مسافر 4 پروازوں کے ذریعے کراچی سے دمام، اسلام آباد سے دمام، لاہور سے ریاض اور ملتان سے جدہ جائیں گے ،پی آئی اے رواں ہفتے مجموعی طور پر 33 پروازیں آپریٹ کرے گی جو آئیندہ ہفتے بڑھ کر 48 ہو جائیں گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں