کراچی میں قتل ہونے والے سندھ بارکونسل کے سیکریٹری کی نمازِ جنازہ ادا، مقدمہ درج

جمعرات 2 دسمبر 2021 15:50

شکارپور /کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) کراچی میں ٹارکٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے سندھ بار کونسل کے سیکریٹری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جبکہ وکیل کے قتل کامقدمہ درج بھی کرلیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قتل ہونے والے سندھ بارکونسل کے سیکریٹری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، عرفان مہر کی نماز تحصیل گڑھی یاسین میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں ورثا،وکلااور علاقہ مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گلستان جوہربلاک13 میں وکیل کے قتل کامقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں شارع فیصل تھانے میں درج کیا گیا۔مقد مے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ، متن میں کہا گیا ہے کہ بھائی کوموٹرسائیکل سوار2ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا، بھائی بچوں کواسکول چھوڑنے گیا تھا، بچے چھوڑنے کے بعد گھرکی طرف آتے ہوئے بھائی کو نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں