اومی کرون کا خدشہ، محکمہ صحت سندھ حرکت میں آگیا

ایک ہفتے میں جنوبی افریقا سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 2 دسمبر 2021 15:50

اومی کرون کا خدشہ، محکمہ صحت سندھ حرکت میں آگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) کراچی میں محکمہ صحت حرکت میں آگیا اور کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے خدشے کے پیش نظر ایک ہفتے میں جنوبی افریقا سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایف آئی اے سے ایک ہفتے میں جنوبی افریقا سے آنے والے مسافروں کی تفصیلات دینے کی درخواست کی گئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام مسافر اور ان کے رابطے میں آنے والوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جبکہ ٹیسٹ مثبت آنے پر جینیاتی لیب میں نمونوں کی تفصیلی جانچ کی جائے گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد امریکا میں بھی کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں