بلاول بھٹو زرداری کی نیب کے ہاتھوں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کی مذمت

آغا سراج درانی کو پیپلزپارٹی کا ایک سچا جمہوری کارکن ہونے کی سزا دی جارہی ہے،احتساب کی آڑ میں انتقامی کارروائیاں جمہوریت کے لئے تباہ کن ثابت ہوں گی، بیان

جمعہ 3 دسمبر 2021 19:47

بلاول بھٹو زرداری کی نیب کے ہاتھوں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کی مذمت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیب کے ہاتھوں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آغا سراج درانی کو پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک سچا جمہوری کارکن ہونے کی سزا دی جارہی ہے،احتساب کی آڑ میں انتقامی کارروائیاں جمہوریت کے لئے تباہ کن ثابت ہوں گی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ آغا سراج درانی کو پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک سچا جمہوری کارکن ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیب کی مداخلت کی وجہ سے آج نہ صرف ملکی اقتصادی سرگرمیاں ماند پڑچکی ہیں بلکہ انتظامی ادارے بھی اپنا بھرپور فعال کردار کو ادا نہیں کرپارہے۔ انہوںنے کہاکہ نیب پی ٹی آئی کی آلہ کار بن کر اپوزیشن کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے، ہم یہ ظلم برداشت نہیں کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ احتساب ایک جمہوری عمل ہے تاہم احتساب کی آڑ میں انتقامی کارروائیاں جمہوریت کے لئے تباہ کن ثابت ہوں گی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں