وفاقی وزیر مراد سعید کی سندھ حکومت پر کڑی تنقید، بلاول بھٹو کو پیپلزپارٹی کا پرچی چیئرمین اور مراد علی شاہ کو زرداری کی کرپشن کا فرنٹ مین قراردیدیا

سندھ کا کوئی پرسان حال نہیں یہاں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں،فرزند زرداری بڑی جمہوریت کی بات نہیں، وفاقی وزیر مراد سعید سندھ میں اپوزیشن کا کوئی ممبر اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا ممبر نہیں،سندھ میں فریال تالپور اور شرجیل میمن جیسے لوگ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ہیں،خود ہی بتائیں کیا احتساب ہوگا وفاقی حکومت سندھ کے لئے بڑے منصوبے لارہی ہے،سندھ کا پہلا اصل موٹر وے سکھر سے حیدرآباد کا ٹینڈر ہوچکا ہے،سکھر سے حیدرآباد موٹر وے بنے گا گرین لائن بس 25 دسمبر کے بعد چلنا شروع ہوجائے گی،وفاقی حکومت کے تحت کراچی کے لئے بھی بڑے منصوبے شروع کررہے ہیں پرچی پر آنے والا عوام کی نمائندگی نہیں کرسکتا،بلدیاتی نظام کی آڑمیں مراد علی شاہ سندھ میں لسانی تقسیم کی بنیاد رکھ رہے ہیں ، بلدیہ ٹائون میں ورکرز کنونشن سے خطاب

ہفتہ 4 دسمبر 2021 23:10

وفاقی وزیر مراد سعید کی سندھ حکومت پر کڑی تنقید، بلاول بھٹو کو پیپلزپارٹی کا پرچی چیئرمین اور مراد علی شاہ کو زرداری کی کرپشن کا فرنٹ مین قراردیدیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو کو پیپلزپارٹی کا پرچی چیئرمین اور مراد علی شاہ کو زرداری کی کرپشن کا فرنٹ مین قراردیا ہے اورکہاہے کہ یہ لوگ عوام کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلدیہ ٹائون میں چاندنی چوک پرتحریک انصاف ضلع کیماڑی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مراد سعید نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کا کوئی پرسان حال نہیں یہاں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں،فرزند زرداری بڑی جمہوریت کی بات نہیں،سندھ میں اپوزیشن کا کوئی ممبر اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا ممبر نہیں،سندھ میں فریال تالپور اور شرجیل میمن جیسے لوگ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ہیں،خود ہی بتائیں کیا احتساب ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا وفاقی حکومت سندھ کے لئے بڑے منصوبے لارہی ہے،سندھ کا پہلا اصل موٹر وے سکھر سے حیدرآباد کا ٹینڈر ہوچکا ہے،سکھر سے حیدرآباد موٹر وے بنے گا،گرین لائن بس 25 دسمبر کے بعد چلنا شروع ہوجائے گی،وفاقی حکومت کے تحت کراچی کے لئے بھی بڑے منصوبے شروع کررہے ہیں ،پرچی چیئرمین فرزند زرداری بہت شور مچارہاہے ،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ زرداری کا فرنٹ مین ہے،ہم ان سے سوال کریں گے انہوں نے لوگوں کو لاک ڈائون کے دوران راشن کیوں نہیں دیا،سندھ میں گندم 1440 چالیس روپے ہے ،سندھ میں چینی 90 روپے اور گندم 11 سو روپے کیوں نہیں کرتے۔

انہوں نے کہاکہ پرچی پر آنے والا عوام کی نمائندگی نہیں کرسکتا،بلدیاتی نظام کی آڑمیں مراد علی شاہ سندھ میں لسانی تقسیم کی بنیاد رکھ رہے ہیں ،تحریک انصاف خبردار کرتی ہے لسانی آکائیوں پر ظلم بند کرو،ورنہ کراچی کی سڑکوں پر مزاحمت کریں گے۔ قبل ازیں سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہاکہ سندھ میں پرچی چیئرمین کی حکومت ہے،کوئی سوال کرے توماردیا جاتا ہییہ جمہوریت اورانسانی حقوق کے علمبداربنے پھرتے ہیں،ناظم جوکھیوفہمیدہ سیال ام رباب کے ساتھ کیا ہوا،ام رباب انصاف مانگتی پھررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ این ایف سی کایہ مطلب نہیں کہ پیسے اپنے جعلی اکانٹس میں ڈالیجائیں،دنیامیں مہنگائی ہوئی ہے،فرزند زرداری کس منہ سے سوال کرتا ہیکہ سندھ میں آٹامہنگا ملتاہے،گندم چینی سرپلس ہے،سندھ میں گندم توچوہے کھاجاتے ہیں،یہ کرپٹ لوگ دوائیاں ایمبولینس بھی نہیں چھوڑتے،آٹے کاتھیلا ساڑھے تین سوروپے مہنگاملتاہے،چینی بھی مہنگی بییچتے ہیں،ان کوچوری ڈاکے کی لت پڑی ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ سندھ میں وفاقی حکومت کے تعاون سے ترقیاتی کام جاری ہیں،کراچی کے تین بڑے نالے ہم نے صاف کئے،گیارہ ارب کے منصوبے بنارہے ہیں،جامشوروروڈ سیہون روڈ کوجلد مکمل کریں گے،2018اس پرکام نہیں ہوا،ہم نے آکرکام شروع کیا ،کورونا وبا کے دوران فرزند زرداری نے راشن کے بجائے بھاشن دئیے، وفاق کوئی کام کرتا ہے توسندھ حکومت 18 ویں ترمیم لے آتی ہے اٹھارویں ترمیم کا مطلب یہ نہیں کہ پیسے جعلی اکانٹس میں ڈالے جائیں ۔

فرزند زرداری بتائیں انہوں نے صحت کیلئے کیا کیا ، اسمبلی میں سوال پوچھتا ہوں توفرزند زرداری واک آئوٹ کرجاتے ہیں ، سندھ میں مریضوں کولے جانے کیلئے ایمبولینس نہیں ، سندھ کے اسکولوں میں اساتذہ نظرنہیں آتے،سندھ کے اداروں میں جرائم پیشہ افراد کوبھرتی کیا گیا،سندھ میں تعلیمی اداروں کے ڈیسک پربھی کرپشن کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے نالے توصاف ہونہیں رہے ، سوال پوچھیں تو کہتے ہیں زیادہ بارش آتا ہے توزیادہ پانی آتا ہے ، سندھ حکومت وفاقی ترقیاتی کاموں میں روڑے اٹکا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے اسپتالوں میں ڈاکٹر،ویکسین تک دستیاب نہیں ، کورونا کے باعث پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ، 18 ویں ترمیم،این ایف سی کے نام پرپیسہ کرپشن کی نذرہو رہا ہے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کرپشن کے سہولت کار ہیں ، سندھ حکومت جرائم کے لیے پولیس کااستعمال کرتی ہے،پانی مافیااپنا اسکول مافیا ان کااپنا ہے،پولیس میں کرمنل بھرتی کئے ہیں ، ہمارے کراچی سے منتخب ارکان اسمبلی کسی جرم میں ملوث نہیں۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے بلدیاتی نظام ایسا بنایا ہے کہ کوئی بھی پیراشوٹر آکرالیکشن لڑے،میئرکاالیکشن بھی سیکریٹ ووٹ پرہوگا،ہم توالیکٹرونکس ووٹنگ مشین لیکرآرہے ہیں،ہم نے پولیس ریفارمزکئے ہیں،علاج سب کے لئے مفت کیا،عمران خان نے احساس پروگرام شروع کیا جس سے غربت ختم ہوگی،کامیاب نوجوان پروگرام شروع کیا،وزیراعظم اگلے ہفتے ایک نیاپروگرام شروع کررہے ہیں،سندھ حکومت نے اس میں بھی حصہ نہیں لیا۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ و دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں