حکومت برآمدات کے فروغ کیلئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ پر توجہ دے ' کارپٹ ایسوسی ایشن

جزوی تیار خام مال منگوانے پر مطالبات تسلیم اورفریٹ چارجز میں سبسڈی دی جائے

اتوار 5 دسمبر 2021 12:55

کراچی /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) پاکستان کارپٹ مینوفیکچررزاینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نئی عالمی منڈیوں کی تلاش ،وہاںکے رجحانات اور ان تک رسائی کے مواقع پیدا کرے ،بیرون ممالک قائم پاکستانی سفارتخانوں میں فرائض سر انجام دینے والے کمرشل اتاشیوں کو اس حوالے سے ٹاسک سونپا جائے ،حکومت برآمدات کے فروغ کیلئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ پر توجہ دے اوراس کیلئے پرائیویٹ پبلک سیکٹر کا جوائنٹ ونچر کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہارکارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف،ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عبد اللطیف ملک،وائس چیئرمین اعجاز الرحمان،سینئر ایگزیکٹوممبرریاض احمد اورسعید خان نے اپنے مشترکہ بیان میںکیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ برآمدات کوبڑھانے کیلئے فہرست میں اضافہ ناگزیر ہے لیکن ایسا نہیںہونا چاہیے کہ پاکستان جو مصنوعات دہائیوں سے برآمدکررہا ہے انہیں کسی طرح کی سہولیات اورمراعات نہ دی جائیں۔

ماضی میں پاکستان کے ہاتھ بنے قالینوں کی برآمدات سے سالانہ کئی ملین ڈالرز کا قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوتا تھا لیکن اب حکومت کی عدم توجہگی کی وجہ سے برآمدات سکڑ کر انتہائی نیچے آ چکی ہیں ۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ طورخم کے راستے جزوی تیار خام مال منگوانے پر ہمارے مطالبات تسلیم کئے جائیںاوراس کے ساتھ فریٹ چارجز میں بھی سبسڈی دی جائے تاکہ کارپٹ انڈسٹری ایک بار پھر اپنا عروج حاصل کر سکے جس سے پاکستان میںلاکھوںہنر مندوںکے روزگار کو بھی استحکام حاصل رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں