گٹکے کے استعمال نے ایک اور جان لے لی ، تین بچوں کا باپ زندگی کی بازی ہار گیا

کیماڑی جیکسن تھانے میں گٹکا ڈان کاشف کنگلا اور محبوب ایک پھر کیماڑی کی گلی گلی میں اپنا زہریلا گٹکا پہنچانا شروع کردیا

اتوار 5 دسمبر 2021 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) کیماڑی جیکسن تھانے کی حدود میں موت بانٹنے والے گٹکا مافیا ڈان کاشف کنگلا اور محبوب کلو تین بچوں کے والد تنویر احمد کی زندگی نگل گئے تنویر احمد کے تین معصوم بچوں کو یتم کرنے والے گٹکا مافیا محبوب کلو اور کاشف کنگلا نے کیماڑی کی گلی گلی میں اپنا زہریلا گٹکا پہنچانا شروع کردیا ہے تنور احمد کے گھر والوں نے بتایا کہ کاشف اور محبوب کا گٹکا انتہائی خطرناک ہے تنویر کینسر جیسی موذی بیماری کا شکار ہونے کے بعد بھی اس زہریلے گٹکے کی طلب کیا کرتے تھے اور گٹکا نا دینے کی صورت میں گھر والوں سے لڑتے تھے تنویر احمد کے اہلخانہ نے آئی سندھ کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی سے مطالبہ کیا ہے کے گٹکا مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے اور گٹکے کی لت سے کیماڑی کے لوگوں کی جان چھڑائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں