جامعہ کراچی: شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام بین الاقوامی سمپوزیم 06 دسمبر کو ہوگا

اتوار 5 دسمبر 2021 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام بین الاقوامی سپوزیم بعنوان : ’’نسلوں کے مابین فرق کو ختم کرنا: ذہنی تندرستی میں والدین کردار‘‘ کی افتتاحی تقریب 06 دسمبر 2021 ء کو صبح 8:30 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی صدارت کریں گے ، چیئر پرسن شعبہ نفسیات جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر قدسیہ طارق خطبہ استقبالیہ پیش کریں گی جبکہ صدرورلڈ سائیکٹرک ایسوسی ایشن پروفیسرڈاکٹر افضال جاوید کلیدی خطاب کریں گے۔

دیگر مقررین میں رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس، نامور ماہرنفسیات و میریٹوریس پروفیسرڈاکٹر اقبال آفریدی،امریکی پروفیسر ڈاکٹر محمد ذیشان،ڈاکٹر مجیب شاہ،آغاخان اسپتال کی ڈاکٹر نرگس اسد کے علاوہ ڈاکٹر زینب زادے اور جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات کی پروفیسر ڈاکٹر فرح اقبال شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں