جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی فارمیسی کونسل کے رجسٹر اے میں شامل

وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول نے رجسٹر اے میں شامل کیے جانے پر انتظامی کوششوں کو سراہا

اتوار 5 دسمبر 2021 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) فارمیسی کونسل آف پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر آف فارمیسی (فارم ڈی)کی تعلیم کیلئے منظورشدہ تعلیمی اداروں کی فہرست جاری کردی گئی جس میںجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو رجسٹر اے کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ فارمیسی کونسل آف پاکستان نے فارمیسی ایکٹ 1967 کیتحت رجسٹر اے میں رجسٹریشن کے لیے ڈگری پروگرام پیش کرنے والے اداروں کی منظور شدہ فہرست جاری کردی ہے ، اس فہرست میں ملک بھر سے 30 پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں بشمول جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور 69نجی تعلیمی اداروں کو شامل کیاگیاہے۔

اس سلسلے میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول نیفارمیسی کونسل آف پاکستان کی منظورشدہ تعلیمی اداروں کی فہرست میںجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو رجسٹر اے کی کیٹیگری میں شامل کیے جانے پر شعبہ آئی پی ایس کی کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آئی پی ایس کی پرنسپل پروفیسر ہما علی کاکہناہیکہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو 2019 میں فارمیسی کونسل آف پاکستان کی جانب سے فارمیسی کی تعلیم کیلئے اجازت مل گئی تھی تاہم اب رجسٹر اے میں شمولیت ایک اچھی پیشرفت ہے۔

واضح رہے کہ فارمیسی کونسل آف پاکستان فارماسسٹ کی رجسٹریشن اور ملک میں فارمیسی کی تعلیم کے فروغ کاضامن ادارہ ہے۔ فارمیسی کونسل پاکستان (PCP) ایک ریگولیٹر ہے جو فارمیسی ایکٹ 1967 کے تحت پاکستان میں فارماسسٹ، فارمیسی سپورٹ اہلکاروں اور فارمیسی کے احاطے کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں