لوکل باڈیز کے نئے قانون میں ٹانز اپوزیشن کی تجویز پر بنائے گئے ، وزیراعلی سندھ

سید ناصر شاہ نے تمام اپوزیشن کو اعتماد میں لیا۔ باقی اپوزیشن کو مخالفت کرنی ہے تو بھلے کرے،مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 6 دسمبر 2021 16:05

لوکل باڈیز کے نئے قانون میں ٹانز اپوزیشن کی تجویز پر بنائے گئے ، وزیراعلی سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو مخالفت کرنی ہے تو بھلے کرے، لوکل باڈیز کے نئے قانون میں مشاورت شامل ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوکل باڈیز کے نئے قانون میں ٹانز اپوزیشن کی تجویز پر بنائے گئے ہیں۔ تعلیم اور صحت لوکل باڈیز سے چل نہیں رہی۔

(جاری ہے)

اس لیئے سندھ حکومت چلائے گی۔انہوں نے کہا کہ سید ناصر شاہ نے تمام اپوزیشن کو اعتماد میں لیا۔ باقی اپوزیشن کو مخالفت کرنی ہے تو بھلے کرے۔ بھلے وہ اتحاد بنائیں، ہم لوکل باڈیز کو بااختیار کرینگے۔انہوںنے کہا کہ لاہور کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نے زبردست ووٹ لیئے ہیں۔ انشا اللہ عام انتخابات میں پنجاب سے نشستیں حاصل کرینگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں