ایرانی تیل کی بلوچستان سے کراچی اسمگلنگ پر حساس اداروں کی تحقیقات

تیل اسمگلنگ میں ملوث پکڑے جانے والے دو ملزمان سے حساس اداروں نے پوچھ گچھ کی

پیر 6 دسمبر 2021 16:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) حساس اداروں کی جانب سے ایرانی تیل کی بلوچستان سے کراچی اسمگلنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔کسٹمز انٹیلیجنس نے گزشتہ ہفتے ایرانی تیل کراچی پہنچنے والے ٹرالرز کی کھیپ پکڑی تھی، جس کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا، ان میں سے ایک ملزم ایرانی ہے۔

(جاری ہے)

حساس اداروں نے ایرانی تیل اسمگلنگ کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

ایرانی تیل اسمگلنگ کے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا۔تیل اسمگلنگ میں ملوث پکڑے جانے والے دو ملزمان سے حساس اداروں نے پوچھ گچھ کی۔ ایرانی تیل اسمگلنگ کھیپ بلوچستان سے کیسے کراچی پہنچی، حساس اداروں کے اہلکاروں نے تحقیقات تیز کردیں ہیں۔حساس اداروں کی جانب سے پاکستان کسٹمز انٹیلیجنس سے ابتدائی تحقیقات پر بھی مشاورت کی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں