کووڈد وبا کے باعث گزشتہ سال کافی تعداد میں بڑے دانشوروں کا انتقال ہوا جو عالمی اردو کانفرنس کا حصہ ہوتے تھے:آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ

،تاہم رواں سال کی عالمی اردو کانفرنس میں، سرحدی اور کووڈ پابندیوں کے باوجود دنیا بھر اور اندرون ممالک سے 250 سے زائد دانشور، اسکالر، ادیب اور شاعر شرکت کریں گے

پیر 6 دسمبر 2021 17:44

کووڈد وبا کے باعث گزشتہ سال کافی تعداد میں بڑے دانشوروں کا انتقال ہوا جو عالمی اردو کانفرنس کا حصہ ہوتے تھے:آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2021ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا کہ کووڈد وبا کے باعث گزشتہ سال کافی تعداد میں بڑے دانشوروں کا انتقال ہوا جو عالمی اردو کانفرنس کا حصہ ہوتے تھے،تاہم  رواں سال کی عالمی اردو کانفرنس میں، سرحدی اور کووڈ پابندیوں کے باوجود دنیا بھر اور اندرون ممالک سے 250 سے زائد دانشور، اسکالر،  ادیب اور شاعر شرکت کریں گے۔

جب کہ بھارت کے تمام بڑے شاعر اور ادیب ڈیجیٹل پر کانفرنس میں موجود رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں نائب صدر منور سعید،  جنرل سیکرٹری پروفیسر اعجاز فاروقی، جوائنٹ سیکریٹری اسجد بخاری اور ممبران گورننگ باڈی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں طہ پایا کہ سالانہ جنرل باڈی اجلاس 26دسمبر اتوارکو شام چھ بجے منعقد ہو گا جب کہ نیشنل کلچر کانفرنس مارچ کے دوسرے عشرے میں منعقد ہو گی۔

صدر محمد احمد شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کلچر کانفرنس میں چاروں صوبوں کشمیر اور گلگت بلتستان کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔ صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کو افتتاحی اجلاس میں  شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ یہ کانفرنس پاکستان میں منفرد اور ملک کے لیے یکجہتی و محبت اور فیڈریشن کی مضبوطی کا باعث بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اردو کانفرنس اب ایک برانڈ بن چکا۔ پہلی مرتبہ اسپانسرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں،  ہمارے زیادہ تر وسائل ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہو رہے ہیں لہذا  کانفرنس کے لیے اسپانسرشپ لی گئی ہے۔ نئی تعمیر عمارت اب آرٹس کونسل کے  باقاعدہ اثاثہ جات میں شامل ہو گئی ہے۔ سال 2021 کی آخری گورننگ باڈی کے اجلاس میں گورننگ باڈی کے ممبران نے صدر احمد شاہ کی خدمات کو سہراتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں  آرٹس کونسل واحد ادارہ ہے جس نے نہ صرف ممبران بلکہ تسلسل کے ساتھ  کراچی کے شہریوں کی خدمات انجام دی گئی اور لگ بھگ 80 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین کی سہولت مہیا کی گئی  جو فی زمانہ بہترین خدمات تھیں جب کہ حفاظتی انتظامات کے ساتھ فن و ثقافت کی سرگرمیاں بھی جاری رہی یہ سب متحرک صدر محمد احمد شاہ کی صلاحیتوں کی وجہ سے ہوا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں