طلباء کو بریک چاہئیے،موسم سرما کی چھٹیاں ضرور ہوں گی

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ ورکنگ کمیٹی اجلاس میں ہو گا۔وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 7 دسمبر 2021 14:33

طلباء کو بریک چاہئیے،موسم سرما کی چھٹیاں ضرور ہوں گی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2021ء) :وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیاں ضرور ہوں گی کیونکہ طلباء کو بریک بھی چاہئیے۔۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ ورکنگ کمیٹی اجلاس میں ہو گا۔اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ جمعرات تک کر لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موسم سرما کی تعطیلات ضرور ہوں گی ، بچوں کو پڑھائی سے بریک بھی چاہیے۔چھٹیوں کی تاریخ پر کوئی سفارش نہیں کی۔ورکنگ کمیٹی خود انتخاب کرے کہ چھٹیاں کن تاریخوں میں دی جائیں۔واضح رہے کہ حکومت بلو چستان صوبے کے سر د اور گرم علا قوں کے اسکولوں میں مو سم سر ماکی تعطیلات کا اعلان کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت بلو چستان نے صوبے کے سر د اور گرم علا قوں کے اسکولوں میں مو سم سر ماکی تعطیلات کا اعلان کیا۔

سیکر ٹری تعلیم عبد الرئو ف بلوچ نے صوبے کے سرد علا قوں میں 15دسمبر 2021سے 28فروری 2022جبکہ صوبے کے گرم علا قوں میں 22دسمبر 2021سے 31دسمبر 2021تک مو سم سر ما کی تعطیلات کا اعلان کر تے ہوئے با قاعدہ طورپر تعطیلات کانو ٹیفکیشن جا ری کر دیا سر دی کی چھٹویوں کا اطلا ق سر کاری اور نجی اسکولوں پر ہو گا۔جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا کے بعد ڈینگی اور اب فضائی آلودگی میں شدت کے باعث شہر کے مختلف سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے حکومت سے ہفتے میں دو روز سکول بند رکھنے کی سفارش کی تھی، اس سلسلے میں اساتذہ کا کہنا ہے کہ شہر میں نئی سے نئی قدرتی آفت آنے کے باعث سکولوں میں زیر تعلیم بچے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

جو آنکھوں میں سوجن اور پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اساتذہ نے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں