پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 دسمبر 2021 10:36

پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2021ء) : پاک بحریہ نے زمین سے فضا پر مار کرنے والے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کامیاب ٹیسٹ فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

امیر البحر نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ دوسری جانب ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ برس دسمبر میں بھی پاک بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا تھا اور فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں