سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

2156 افراد صحتیاب ہوئے اور کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی،وزیر اعلی سندھ

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2156 افراد صحتیاب ہوئے اور کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10588 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 176 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوںمیں کوئی بھی مریض اس وبا کا شکار نہیں ہوا۔ اموات کی مجموعی تعداد 7630 ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 6838123 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور476214 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2156 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 456121 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 97.7 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ اس وقت 3463 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 3299 گھروں میں ،17 آئسولیشن سینٹرز میں اور 147 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 144 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 11 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے 176 نئے کیسز میں سے 49 کا تعلق کراچی سے ہے جن میںضلع جنوبی 31، ضلع شرقی 11، کورنگی 4، ملیر میں سے 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح دادو 27،حیدرآباد اور میرپورخاص 15،مٹیاری 13،ٹھٹھہ 12،جامشورو اور سجاول 11،ٹنڈوالہیار 5،لاڑکانہ4،ٹنڈو محمد خان، عمرکوٹ اور تھرپارکر 3، بدین اور سکھر 2، سانگھڑ میں سے 1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ویکسینیشن ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے کہا کہ6 دسمبر تک 25014966 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی تھی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید179847 افراد کو ویکسین لگا ئی جا چکی ہے اس طرح ویکسین لگانے والے افراد کی مجموعی تعداد25194813ہوچکی ہے وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں