کورونا وائرس کا نیا ویرئینٹ اومی کرون پاکستان پہنچ گیا

کراچی کےنجی اسپتال نے خاتون میں اومی کرون کی تصدیق کردی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 دسمبر 2021 10:21

کورونا وائرس کا نیا ویرئینٹ اومی کرون پاکستان پہنچ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2021ء) : پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کےنجی اسپتال نے خاتون میں اومی کرون کی تصدیق کردی۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون بیرون ملک سے آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہے، نجی اسپتال سے متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے، خاتون کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کا ہمارا پاس پہلا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے، متاثرہ خاتون کی رشتے داروں اور ملنے والوں کا کورونا ٹیسٹ ہو گا۔

(جاری ہے)

ذرایع نے بتایا کہ جس خاتون میں وائرس کی تصدیق ہوئی وہ 2 روز پہلے ڈسچارج ہو کرگھر چلی گئی۔

امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ علاقے کا پتہ چلتے ہی وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کا نیا ویرئینٹ اومی کرون دنیا کے درجنوں ممالک میں پھیل چکا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور اسے کورونا وائرس کی سب سے زیادہ خطرناک قسم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ کورونا وائرس کی یہ نئی قسم صرف 15 سیکنڈ میں منتقل ہو جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اومی کرون سے بار بار انفیکشن ہونے کا خطرہ دیگر تمام اقسام سے زیادہ ہے اور یہ تیزی سے ایک کے بعد دوسرے ملک میں پھیل رہا ہے۔ اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ نے سائنسدانوں کو بھی حیرانگی میں مبتلا کر دیا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اومی کرون میں 50 سے زیادہ تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں جبکہ سب سے زیادہ خطرناک قرار دی جانے والی قسم ڈیلٹا میں صرف 2 تبدیلیاں پائی گئی تھیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں