پاکستان میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا،اومی کرون ویرینٹ کے کراچی میں پھیلنے کا خدشہ

ضلع شرقی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کرنے کی سفارش ،کراچی سے تعلق رکھنے والی 65 سالہ خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی تصد

جمعرات 9 دسمبر 2021 15:08

پاکستان میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا،اومی کرون ویرینٹ کے کراچی میں پھیلنے کا خدشہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) پاکستان میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا جس کے بعد متعدی امراض کے ماہرین نے اومی کرون ویرینٹ کے کراچی میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا، ضلع شرقی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے،کراچی سے تعلق رکھنے والی 65 سالہ خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع شرقی کی رہائشی مذکورہ خاتون نے کورونا وائرس کی ویکسین نہیں لگوائی تھی جو نجی ہسپتال سے صحت یاب ہو کر گھر جا چکی ہیں۔خاتون کے شوہر سمیت گھرانے کے 2 افراد بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ہسپتال حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔ماہرینِ صحت کے مطابق سیمپل لے کر اومی کرون کی تشخیص کی جائے تو مزید کیس سامنے آئیں گے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے اومی کرون کا کیس سامنے آنے کے بعد ضلع شرقی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں