ڈائریکٹر لیاری ایکسپریس وے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر پی ڈی کو جامع رپورٹس دستاویزات کے ساتھ پیش کرنے کا حکم

جمعرات 9 دسمبر 2021 15:13

ڈائریکٹر لیاری ایکسپریس وے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر پی ڈی کو جامع رپورٹس دستاویزات کے ساتھ پیش کرنے کا حکم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے لیاری ایکسپریس وے کے متاثرین کو متابل جگہ نہ دینے سے متعلق پروجیکٹ ڈائریکٹر لیاری ایکسپریس وے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر پی ڈی کو جامع رپورٹس دستاویزات کے ساتھ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ میں لیاری ایکسپریس وے کے متاثرین کو متبادل جگہ نہ دینے سے متعلق پروجیکٹ ڈائریکٹر لیاری ایکسپریس وے کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت ہوئی۔

لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ کے وکیل نے موقف دیا کہ لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ میں تمام متاثرین کو متبادل جگہ دی۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے کس طرح قبضہ دیا کیا پیبر پر قبضہ دیا وکیل نے موقف دیا ہم زمین کا قبضہ دے چکے عملی طور پر۔

(جاری ہے)

توہین عدالت کی درخواست بنتی ہی نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کوئی ایک دستاویزات پیش کریں کہ متبادل پلاٹس دیے۔

دستاویزات پیش نہ کرنے پر عدالت لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ وکیل پر سخت برہم ہوگئی۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے آپ لیگل بات کریں، کہانی مت سنائیں۔ آپ پر تو جرمانہ لگنا چاہیے۔ عدالت نے پروجیکٹ ڈائریکٹر سے جامع جواب طلب کرتے ہوئے 14 دسمبر کو جامع رپورٹس، دستاویزات کے ساتھ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں