سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 9 دسمبر 2021 15:24

سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2021ء) سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعرات کو کمیٹی کا اجلاس غلام اکبر لغاری سکریٹری تعلیم کی زیر صدارت ہوا جس میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا،صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 20 دسمبر سے ہو گا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے طے کیا ہے کہ صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے شروع ہونے والی تعطیلات کے بعد اسکول 3 جنوری تک کھولے جائیں گے۔واضح رہے کہ حکومت بلو چستان صوبے کے سر د اور گرم علا قوں کے اسکولوں میں مو سم سر ماکی تعطیلات کا اعلان کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت بلو چستان نے صوبے کے سر د اور گرم علا قوں کے اسکولوں میں مو سم سر ماکی تعطیلات کا اعلان کیا۔ سیکر ٹری تعلیم عبد الرئو ف بلوچ نے صوبے کے سرد علا قوں میں 15دسمبر 2021سے 28فروری 2022جبکہ صوبے کے گرم علا قوں میں 22دسمبر 2021سے 31دسمبر 2021تک مو سم سر ما کی تعطیلات کا اعلان کر تے ہوئے با قاعدہ طورپر تعطیلات کانو ٹیفکیشن جا ری کر دیا سر دی کی چھٹویوں کا اطلا ق سر کاری اور نجی اسکولوں پر ہو گا۔

جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا کے بعد ڈینگی اور اب فضائی آلودگی میں شدت کے باعث شہر کے مختلف سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے حکومت سے ہفتے میں دو روز سکول بند رکھنے کی سفارش کی تھی، اس سلسلے میں اساتذہ کا کہنا ہے کہ شہر میں نئی سے نئی قدرتی آفت آنے کے باعث سکولوں میں زیر تعلیم بچے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ جو آنکھوں میں سوجن اور پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اساتذہ نے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں