احسن اقبال نے گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کر دیا

رینجرز نے احسن اقبال و دیگر کو گرین لائن کے پیڈیسٹرین پل پر جانے سے روک دیا

جمعرات 9 دسمبر 2021 16:01

احسن اقبال نے گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) مسلم لیگ( نون) کے رہنما احسن اقبال نے ناظم آباد میں گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ نون کی مقامی قیادت اور کارکنان نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر موجود رینجرز نے احسن اقبال و دیگر کو گرین لائن کے پیڈیسٹرین پل پر جانے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رہنما نون لیگ احسن اقبال نے پریس بریفنگ کے دوران ہاتھ اٹھا کر ہاتھ پر ڈنڈے لگنے کا بتایا۔

انہوںنے کہا کہ افتتاح کے لئے پہنچے تو حکومت نے بدترین ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کیا۔نون لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت رینجرز سے بھی پولیس والا کام لے رہی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ 10 دسمبر کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کراچی والوں کیلئے گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں