سندھ ہائیکورٹ ، ڈی ایچ اے کوئٹہ میں شامل مبینہ متنازعہ زمین سے متعلق تحقیقات نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ڈی جی نیب کوئٹہ و دیگر سے جواب طلب

منگل 18 جنوری 2022 14:15

سندھ ہائیکورٹ ، ڈی ایچ اے کوئٹہ میں شامل مبینہ متنازعہ زمین سے متعلق تحقیقات نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ڈی جی نیب کوئٹہ و دیگر سے جواب طلب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) سندھ ہائیکورٹ نے ڈی ایچ اے کوئٹہ میں شامل مبینہ متنازعہ زمین سے متعلق نیب کی جانب سے تحقیقات نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ڈی جی نیب کوئٹہ و دیگر سے جواب طلب کرلیا۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں بینچ نے ڈی ایچ اے کوئٹہ میں شامل مبینہ متنازعہ زمین سے متعلق نیب کی جانب سے تحقیقات نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

درخواستگزار کے وکیل نے بیرسٹر علی زیدی نے موقف دیا کہ کوئٹہ ڈی ایچ اے میں متنازعہ زمین کو شامل کیا جارہا ہے۔ نیب کو کارروائی کے لیے درخواست دی۔ نیب نے تحقیقات کے بجائے اسی ادارے کو انکوائری کے لیے خط لکھ دیا جس کے خلاف شکایت کی گئی تھی۔ شکایت پر کارروائی کی یا نہیں کی نیب کو درخواست گزار کو بتانا چاہئے۔

(جاری ہے)

اگر شکایت پر کوئی اعتراض لگایا ہے یا کیوں کارروائی نہ ہوسکتی وجوہات بتائی جائیں۔

نیب کی ڈیوٹی ہے اگر کوئی شکایت کرتا ہے تو کارروائی کرے۔ پراسیکیوٹر نیب شہباز سہوترا نے موقف دیا کہ درخواستگزار نے نیب کوئٹہ میں درخواست دی ہوگی اس معاملے سے کراچی نیب کا تعلق نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے نیب نے درخواستگزار کی شکایت پر کیا کارروائی کی بتایا جائی اگر شکایت پر نیب کو کوئی اعتراض ہے تو بھی درخواستگزار کو آگاہ کیا جائے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے ہم نیب کو شکایت پر کارروائی کا نہیں حکم دے سکتے، جواب طلب کرلیتے ہیں۔ عدالت نے چیئرمین نیب، ڈی جی نیب کوئٹہ اور دیگر سے جواب طلب کرلیا۔ڈی ایچ اے کوئٹہ کی زمین کی تحقیقات کے لیے تاجر افغان کارپٹ کے مالک پرویز حسن اور دیگر نے درخواست دائر کی تھی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں