سندھ ہائیکورٹ ،ملک میں آٹے، چینی سمیت دیگر اشیا ضروری کے بحران سے متعلق درخواست ، آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ طلب

منگل 18 جنوری 2022 14:15

سندھ ہائیکورٹ ،ملک میں آٹے، چینی سمیت دیگر اشیا ضروری کے بحران سے متعلق درخواست ، آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ طلب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) سندھ ہائیکورٹ نے ملک میں آٹے، چینی سمیت دیگر اشیا ضروری کے بحران سے متعلق درخواست پر آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کوچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں بینچ نے ملک میں آٹے، چینی سمیت دیگر اشیا ضروری کے بحران اور گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی قوانین پر عملدرآمد اور اسپیشل ججز کی تعیناتی سے متعلق طارق منصور ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو طلب کرلیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments