جرائم پیشہ افراد سے متعلق رپورٹ: حلیم عادل شیخ کا وزیر داخلہ سے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

پولیس افسر ڈاکٹر رضوان کی جرائم پیشہ افراد سے متعلق رپورٹ پر جے آئی ٹی بنائی جائے،اپوزیشن لیڈر سندھ کاوزارت داخلہ کو خط

منگل 18 جنوری 2022 14:58

جرائم پیشہ افراد سے متعلق رپورٹ: حلیم عادل شیخ کا وزیر داخلہ سے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پولیس افسر ڈاکٹر رضوان کی جرائم پیشہ افراد سے متعلق رپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ سے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ پولیس افسر ڈاکٹر رضوان کی جرائم پیشہ افراد سے متعلق رپورٹ پر جے آئی ٹی بنائی جائے، ڈاکٹر رضوان نے رپورٹ میں با اثر شخصیات اور سعید غنی کے کزن سے متعلق انکشافات کئے، رپورٹ میں چنیسر گوٹھ، محمودآباد میں منشیات فروشی کا معاملہ اٹھایا، مذکورہ رپورٹ کو حکومت سندھ کے اعلی حکام نے التوا میں رکھا ہوا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں