میرا بھائی تو شہید ہوا لیکن اس کا قاتل خودکشی کرنے کے بعد اب روز مرے گا، بھائی مقتول شاہ رخ

2روز قبل ایس آِئی یو نے ملزم کی تصویربھیجی تھی، والدہ اوربہن نے ملزم کوفوری شناخت کرلیا تھا،جہانزیب

منگل 18 جنوری 2022 15:01

میرا بھائی تو شہید ہوا لیکن اس کا قاتل خودکشی کرنے کے بعد اب روز مرے گا، بھائی مقتول شاہ رخ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) مقتول شاہ رخ کے بھائی جہاں زیب نے کہاہے کہ بھائی کے قاتل کی خودکشی کا سن کر خوشی ہوئی، میرا بھائی تو شہید ہوا لیکن اس کا قاتل خودکشی کرنے کے بعد اب روز مرے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کشمیرروڈ پر نوجوان شاہ رخ کے قتل میں ملوث ملزم کی مبینہ خودکشی پر مقتول کے بھائی جہانزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قاتل انجام کو پہنچا جس پر ہم خوش ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے میرے بھائی کی روح نے بدلہ لیاہے۔

جہانزیب نے کہاکہ بھائی کے قاتل کی خودکشی کا سن کرہمیں خوشی ہوئی، میرا بھائی تو شہید ہوا لیکن اس کا قاتل اب روزمرے گا تاہم شاہ رخ کے قتل کے باوجود علاقے میں پٹرولنگ نہیں ہورہی۔انہوں نے بتایا کہ 2روز قبل ایس آِئی یو نے ملزم کی تصویربھیجی تھی، والدہ اوربہن نے ملزم کوفوری شناخت کرلیا تھا، ایس آئی یو اور دیگر اداروں کے تعاون پرشکریہ ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments