ملک کو مسائل سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی نکال سکتے ہیں،جام اکرام اللہ دھریجو

عمران خان کی نااہلی اور ناقض پالیسیوں کے باعث ملک دن بدن معاشی بدحالی کی طرف بڑھ رہا ہے جو تشویشناک ہے، صوبائی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

منگل 18 جنوری 2022 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) سندھ کے وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو نااہل وزراء نے یرغمال بنا رکھا ہے،ان کی نااہلی اور ناقض پالیسیوں کے باعث ملک دن بدن معاشی بدحالی کی طرف بڑھ رہا ہے جو تشویشناک ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث کھاد کا بحران پیدا ہوا۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار نے گھوٹکی کی فیکٹریوں سے ڈیڑھ لاکھ کھاد کی بوریاں زبردستی لیں۔ وفاقی وزراء مافیا کا روپ دھار چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔ اب اس نااہل وفاقی حکومت کو گھر جانا ہوگا۔

(جاری ہے)

جام اکرام اللہ دھاریجو نے مذید کہا کہ وفاقی وزراء نااہل ہیں اور انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو گھیرا ہوا ہے۔

ہر قسم کی مافیا وفاقی کابینہ میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹا مافیا، چینی مافیا، پٹرول مافیا ہر مافیا عمران خان کے اردگرد موجود ہے۔ملک کو مسائل سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وڑن ہی نکال سکتا ہے۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔

عوام مہنگائی اور بیروزگاری کے عذاب سے تنگ آ چکے ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ ملک کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آئندہ وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی اکثریت حاصل کرکے ملک میں حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں