سندھ کابینہ نے نیاز حسین جیسر کو سندھ زکواة کونسل کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دیدی

منگل 18 جنوری 2022 16:53

سندھ کابینہ نے نیاز حسین جیسر کو سندھ زکواة کونسل کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دیدی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) سندھ کابینہ نے نیاز حسین جیسر کو سندھ زکواة کونسل کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ نیاز حسین جیسر کے پی ٹی کے جی ایم گریڈ 20 سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

کابینہ نے کونسل کے 3 علما اراکین مفتی فیروزالدین، مفتی محمد جان نعیمی اور محمد اصغر گورمے کی بھی منظوری دی ۔ دیگر اراکین میں ندیم بھٹو، اشفاق علی شامل ہوںگے ۔ خواتین اراکین میں شمیم عارف مٹھانی، ایڈووکیٹ شاکرہ صدیقی کو مقرر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں