کراچی کے ہسپتالوں میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ

ڈیزیز اسپتال میں آئی سی یو میں مریضوں کی تعداد 32 ہو گئی،7مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں

منگل 18 جنوری 2022 16:53

کراچی کے ہسپتالوں میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) سندھ حکومت کے زیر کنٹرول انفیکشن ڈزیز اسپتال میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ، ایک دن میں 26 مریضوں کو اسپتال لایا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلشن اقبال میں واقع سندھ حکومت کے زیر کنٹرول انفیکشن ڈزیز اسپتال میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ سامنے آیا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران26مریضوں کو داخل کیا گیا ہے، جس کے بعد اسپتال میں اس وقت کورونا مریضوں کی تعداد 82 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں آئی سی یو میں مریضوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے، اس وقت انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں 7مریضوں وینٹیلیٹر پر ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق اسپتال میں اس وقت دو بچے بھی کورونا میں مبتلا ہوکر زیر علاج ہیں، چند دنوں میں آدھا اسپتال کورونا مریضوں سے بھر چکا ہے۔

حکام نے بتایا کہ سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں 155 مریضوں کے داخلے کی گنجائش ہے، 45 بیڈ آئی سی یو کے ہیں،اسپتال میں 8 بیڈ مریض بچوں کے لئے مختص ہیں۔خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ جاری ہے اور کراچی میں کورونا مثبت آنے کی شرح تقریبا 39 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں