نسلہ ٹاور کیس میں سندھی مسلم سوسائٹی کا سابق اعزازی سیکریٹری گرفتار

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملزم کو 21 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

بدھ 19 جنوری 2022 14:14

نسلہ ٹاور کیس میں سندھی مسلم سوسائٹی کا سابق اعزازی سیکریٹری گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) جوڈیشل مجسٹریٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں سندھی مسلم کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی کے سابق اعزازی سیکرٹری نوید بشیر کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔کراچی سٹی کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں نسلہ ٹاور کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔ پولیس نے سندھی مسلم کوآپریٹیو سوسائٹی کے گرفتار سابق اعزازی سیکریٹری نوید بشیر کو عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے بتایا کہ سوسائٹی اور دیگر اداروں کی ملی بھگت سے سروس روڈ پر قبضہ کرایا گیا۔ ملزم نوید بشیر سے اہم معلومات اور دستاویزات ملنے کا امکان ہے۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی ملزم سے تفتیش کیلئے ریمانڈ دیا جائے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملزم کو 21 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پروگریس رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں