سندھ ہائیکورٹ کی ادارہ امراض قلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندیم قمر کے وکیل کو یکم فروری کو ہر حال میں کمنٹس جمع کروانے کی ہدایت

ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود کمنٹس جمع کیوں نہیں کروائے گئے، اگر دی گئی تاریخ پر کمنٹس نہ جمع کروائے گئے تو عدالت اپنا فیصلہ سنا دے گی، عدالت عالیہ

بدھ 19 جنوری 2022 15:37

سندھ ہائیکورٹ کی ادارہ امراض قلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندیم قمر کے وکیل کو یکم فروری کو ہر حال میں کمنٹس جمع کروانے کی ہدایت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) سندھ ہائیکورٹ نے ادارہ امراض قلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی غیر قانونی تقرری کیخلاف درخواست پر ندیم قمر کے وکیل کو یکم فروری کو ہر حال میں کمنٹس جمع کروانے کی ہدایت کردی۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس آفتاب گورڑ اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل بینچ نے ادارہ امراض قلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسرندیم قمر کے غیر قانونی تقرری کیخلاف درخوست پر سماعت کی۔

این آئی سی وی ڈی انتظامیہ عدالتی احکامات کے باوجود کمنٹس جمع کروانے میں ناکام رہی۔ عدالت نے ندیم قمر کے وکیل کو یکم فروری کو ہر حال میں کمنٹس جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کمنٹس کی ایک کاپی درخواست گزار ڈاکٹر طارق شیخ کے وکیل کو بھی دی جائے۔

(جاری ہے)

کمنٹس نہ جمع کروانے کی صورت میں ڈاکٹر ندیم قمر کو عدالت میں طلب کرلیا جائے گا۔

4 ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود کمنٹس جمع کیوں نہیں کروائے گئے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ پر بھی اظہار برہمی کیا۔ اگر دی گئی تاریخ پر کمنٹس نہ جمع کروائے گئے تو عدالت اپنا فیصلہ سنا دے گی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر طارق شیخ نے این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندیم قمر کی تقرری کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ڈاکٹر ندیم قمر کی تقرری غیر قانونی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں