کراچی :شادی ہال سے گدھے کا گوشت ملنے کی ویڈیو نے شہریوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا

فور کے چورنگی کے قریب سے گدھے کا گوشت ملنے کی اطلاعات ملنے پر پولیس کا چھاپہ ، متعدد افراد کو حراست میں لے لیا

بدھ 19 جنوری 2022 16:52

کراچی :شادی ہال سے گدھے کا گوشت ملنے کی ویڈیو نے شہریوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) کراچی میں شادی ہال سے گدھے کا گوشت ملنے کی ویڈیو نے شہریوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا۔شہر قائد میں فور کے چورنگی کے قریب سے گدھے کا گوشت ملنے کی اطلاعات ملنے پر پولیس نے چھاپہ مارا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ٹوٹے ہوئے شادی ہال میں گیارہ گدھے لائے گئے تھے تاہم شادی ہال سے صرف 7 زندہ گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت ملا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کا موقف ہے کہ شادی ہال سے ایک گائے کا سر بھی ملا تھا، جب کہ ملزمان کا موقف ہے کہ وہ شادی کی تقریبات کیلیے گائے کا گوشت کاٹ جارہے تھے۔پولیس کو ملزمان نے بیان دیا کہ خالی جگہ ہونے کے باعث لوگوں نے گدھے کھڑے کیے تھے لیکن ہم نے گدھوں کو نہیں کاٹا۔علاقہ مکین شہزاد احمدنے بتایا کہ دو دنوں میں چار گدھے کم ہوگئے، بچوں نے گدھے کے کٹے ہوئے سر دیکھے مگر پولیس کے آنے سے پہلے ہٹا دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں