سندھ ہائی کورٹ ، شہید ڈی ایس پی عبد المجید کے اہلخانہ کی معاوضے کی درخواست،آئی جی سندھ پیش،عدالت مشتاق مہر پر برہم
آئی جی صاحب آپ سے سندھ میں مٹھی بھر ڈاکوکنٹرول نہیں ہوپارہی ڈکیتیوں اور چوریوں کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں،جسٹس آفتاب احمد گورڑ صوبے میں لوگ مررہے ہیں پولیس والے بھی شہید ہورہے ہیں، آپ تین سال سے آئی جی ہیں پولیس کے کمانڈر ہیں کچھ نہیں کرپارہی ، عدالت عالیہ کسی شہید پولیس اہلکار کو معاوضہ سندھ پولیس نے نہیں دیا۔ عبدالفتح سانگھڑی کے اہلخانہ کو معاوضہ وزیراعلی سندھ نے دیا تھا، ایڈووکیٹ جنرل سندھ شہید ڈی ایس پی عبدالفتح سانگھڑی کے اہلخانہ کو 2 کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا، شہید ہونے والے دوسرے ڈی ایس پی عبدالمجید کے اہلخانہ کو 20 لاکھ روپے دیئے گئے، ایک کو دو کروڑ دوسرے کو 20 لاکھ روپے معاوضہ دینا امتیازی سلوک ہے، وکیل درخواست گزار وزیراعظم یا وزیر اعلی پبلک منی کا اپنے صوابدیدی اختیارات کے تحت استعمال نہیں کرسکتے، وزیر اعلی نے بھی کسی شہید اہلکار کو زیادہ رقم دی تو وہ بھی غلط دی،عدالت عالیہ
جمعرات 20 جنوری 2022 13:14
(جاری ہے)
صوبے میں لوگ مررہے ہیں پولیس والے بھی شہید ہورہے ہیں۔ آپ تین سال سے آئی جی ہیں پولیس کے کمانڈر ہیں کچھ نہیں کرپارہی کندھ کوٹ میں پل بن رہا ہے ڈاکو ان سے بھی پیسے مانگ رہے ہیں۔
کہا گیا چار ڈاکومار دیئے، ڈاکوپولیس نے نہیں مارے۔ ڈاکوئوں کے ایک گروپ نے دوسرے گروپ کے ڈاکومارے۔ پولیس والے لاشیں خریدتے ہیں پھر پریس کانفرنس کرکے کریڈٹ لیتے ہیں۔ اندر سے سب ملے ہوتے ہیں ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔ یہ سب آپ سے کیوں کنٹرول نہیں ہوپارہا آئے دن چوریوں اور ڈکیتیوں کی وارداتیں ہورہی ہیں۔ جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی جانب سے سرزنش کے دوران آئی جی سندھ مشتاق مہر ہاتھ باندھ کر خاموش کھڑے رہے۔ جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے مکالمہ میں کہا کہ آئی جی صاحب 3 سال سے آپ آئی جی ہیں۔ لیکن عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ جس افسر کو جواب جمع کرانے کا کہتے ہیں، وہ کہتا ہے میری ابھی پوسٹنگ ہوئی ہے۔ شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے کے معاملے پر تضاد کیوں ہی ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین نے موقف دیا کہ کسی شہید پولیس اہلکار کو معاوضہ سندھ پولیس نے نہیں دیا۔ عبدالفتح سانگھڑی کے اہلخانہ کو معاوضہ وزیراعلی سندھ نے دیا تھا۔ وزیر اعلی سندھ نے صوابدید پر شہید ڈی ایس پی کے اہلخانہ کو دو کروڑ روپے معاوضہ دیا۔ درخواستگزار کے وکیل اعجاز ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ شہید ڈی ایس پی عبدالفتح سانگھڑی کے اہلخانہ کو 2 کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا۔ شہید ہونے والے دوسرے ڈی ایس پی عبدالمجید کے اہلخانہ کو 20 لاکھ روپے دیئے گئے۔ ایک کو دو کروڑ دوسرے کو 20 لاکھ روپے معاوضہ دینا امتیازی سلوک ہے۔ سلمان طالب الدین نے موقف دیا کہ کتنا معاوضہ دینا ہے کوئی قانون موجود ہی نہیں۔ پولیس کو بھی اختیار نہیں وہ کسی شہید اہلکار کو کتنا معاوضہ دینا ہے۔ پولیس نے محکمہ داخلہ اور خزانہ کو 18 جنوری کو خط لکھا ہے۔ جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیئے کہ اگر کوئی قانون موجود نہیں، پھر عدالت کیسے حکم نامہ جاری کرسکتی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی نے بھی کسی شہید اہلکار کو زیادہ رقم دی تو وہ بھی غلط دی۔ وزیر اعلی سندھ پبلک منی کسی کو اپنی مرضی سے کیسے دے سکتے ہیں سپریم کورٹ بھی واضح کرچکی ہے، عدالت وزیراعظم یا وزیر اعلی پبلک منی کا اپنے صوابدیدی اختیارات کے تحت استعمال نہیں کرسکتے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ میں عدالت کو مطمئن کروں گا مہلت دی جائے۔عدالت نے مزید سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی۔ ڈی ایس پی عبدالمجید عباس کو 2015 میں شہید کردیا گیا تھا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت