گورنر سندھ عمران اسماعیل کی لاھور میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعرات 20 جنوری 2022 19:14

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی لاھور میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لاھور کے انارکلی بازار میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا بھی اظہار کیا اور لاھور دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ گورنر سندھ نے اپنے تعذیتی بیان میں کہا کہ ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قوم باہمی عزم و استقلال سے دشمنوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لئیے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں