
پاکستان کی زرعی معیشت تباہ ہوچکی ہے،اس وقت ہم باہر سے گندم، چاول اور چینی منگوا رہے ہیں،بلاول بھٹوزرداری
تین سالوں میں جتنا اِس سلیکٹڈ حکومت نے پاکستان کی زرعی معیشت کو نقصان پہنچایا، اتنا ہی ہماری پوری معیشت کو نقصان پہنچایا ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کی کال پرآج21 جنوری سے لاڑکانہ ڈویژن اور پنجاب کے ساہیوال ڈویژن سے احتجاج شروع ہورہا ہے،ہم اپنے کسان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر احتجاج کریں گے، ٹریکٹر ٹرالی مارچ کے حوالے سے ویڈیو پیغام
جمعہ 21 جنوری 2022 00:12

(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں ہم گندم، چاول اور چینی اپنی ضروریات پوری کرنے کے بعد برآمد کرتے تھے۔
اس وقت ہم باہر سے گندم، چاول اور چینی منگوا رہے ہیں۔جب سے خان صاحب کی حکومت آئی ہے، کسانوں کو ان کے فصل کی قیمت نہیں مل رہی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگا ہونے کی وجہ سے ٹیوب ویل اور ٹریکٹر سمیت کاشت کاروں کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ہمارے پچھلے سیزن میں پانی نہ ملنے کی وجہ سے پیڈی فصل کو نقصان ہوا۔اب یوریا کے بحران کی وجہ سے، کھاد کے بحران کی وجہ سے ہماری گندم کی فصل کو نقصان ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا زرعی سیکٹر ایک منافع بخش کاروبار ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ زرعی شعبے کے لیئے بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔اگر ہم زراعت میں سرمایہ کاری اور کسان کی خوشحالی کا بندوبست کرتے ہوئے فصل کی قیمت دلوائیں گے، تو وہی کسان نہ صرف پاکستان کو کھلا سکتا ہے، بلکہ وہ دنیا بھر میں اپنی فصل کو بیچ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کال پرآج(جمعہ) 21 جنوری سے لاڑکانہ ڈویژن اور پنجاب کے ساہیوال ڈویژن سے احتجاج شروع ہورہا ہے۔ہم اپنے کسان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر احتجاج کریں گے۔24جنوری تک کسانوں سے ہونے والی زیادتیوں کے خلاف احتجاج، انشااللہ، ملک بھر میں پھیلے گا۔ہم ہر ڈویژن میں، انشااللہ، اپنا کسان مارچ، ٹریکٹر مارچ کریں گے۔ہم کسانوں کے مسائل کو توجہ دلوائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم اس نالائق و نااہل حکومت کو ایکسپوز کریں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں پاکستان کی زرعی معیشت کو بچائیں اور عمران کو بھگائیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں پاکستان کے کسان کا خیال رکھا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں پاکستان کے کسان کی خدمت کی ہے، اور انشااللہ آئندہ بھی کریں گےمتعلقہ عنوان :
کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
کراچی سے متعلقہ
کراچی خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
منگنی ٹوٹنے پر سابقہ منگیتر نے شادباغ سے بچی کو اغوا کیا، سی سی پی او لاہور
-
’’فوج نیوٹرل ہے تو اب بھی نیوٹرل رہے، ہماری سیاست پرامن ہے‘‘
-
لاہور ہائیکورٹ کا حکم، دسویں جماعت کی طالبہ کو ساہیوال سے بازیاب کرالیا گیا
-
چوہدری پرویزالہی کی نون لیگ اور اتحادی جماعتوں کو تکنیکی مات‘پنجاب اسمبلی کے رولزآف بزنس کے تحت اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد خارج ہوچکی ہے. مبصرین
-
عمران خان نے25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیوں کیا، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے وجہ بتا دی
-
’’خونی مارچ نہیں ہونے دیں گے، کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتے‘‘
-
ملک دیوالیہ ہو نہیں رہا بلکہ ہوچکا ہے، مولانا فضل الرحمان کا بیان
-
صحافیوں پر مقدمات، سابق وزیراعظم عمران خان کا اہم بیان
-
وزیراعظم شہباز شریف کو بلوچستان کے جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلئے جاری آپریشن پر تفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی
-
امپورٹ آئٹم پر پابندی حکومت کی گھبراہٹ کا ثبوت ہے، ان سے کام نہیں چل رہا، شوکت ترین
-
پی ٹی آئی چیئرمین کہاں سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے؟ عمران خان نے بتا دیا
-
"ان کو اسلام آباد نہ آنے دینے کا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنےدوں گا"
مزید خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.