ذوالفقار مرزا کے خلاف درخشاں پولیس اسٹیشن پر حملے اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے کا تفتیشی افسر کورونا میں مبتلا،آئی او اور ملزمان کی درخواستیں منظور

ہفتہ 22 جنوری 2022 15:26

ذوالفقار مرزا کے خلاف درخشاں پولیس اسٹیشن پر حملے اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے کا تفتیشی افسر کورونا میں مبتلا،آئی او اور ملزمان کی درخواستیں منظور
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) سابق وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف درخشاں پولیس اسٹیشن پر حملے اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے کا تفتیشی افسر کورونا میں مبتلا، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے آئی او اور ملزمان کی درخواستیں منظور کرلیں۔ہفتہ کوکراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سابق وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف درخشاں پولیس اسٹیشن پر حملے اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

مقدمہ کے تفتیشی آفسر ڈی ایس پی عمران جاگیرانی بھی کورونا میں مبتلا۔ ڈی ایس پی جانب سے عدم پیشی کی درخواست دائر کردی گئی۔ دائر درخواست میں کہا گیا کہ حال ہی میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،جس کے باعث قرنطینہ میں ہوں۔ کورونا کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے آئی او اور ملزمان کی درخواستیں منظور کرلیں۔ عدالت نے سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ساتھیوں کے خلاف درخشاں میں 2015 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ساتھیوں کے ہمراہ تھانے میں سابق صدر آسف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر کے خلاف شکایت درج کروانے کے لیے گئے تھے۔ ذوالفقار مرزا نے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیں اور تھانے پر حملہ کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں