شہری کئی برسوں سے پلاٹ کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

سندھ ہائی کورٹ،ڈی جی ایم ڈی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب ،متبادل پلاٹ دو ورنہ توہین عدالت کی کارروائی کریں گے،عدالت کی تنبیہ

ہفتہ 22 جنوری 2022 15:26

شہری کئی برسوں سے پلاٹ کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) شہری کئی برسوں سے پلاٹ کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی ایم ڈی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے تنبیہ کی متبادل پلاٹ دو ورنہ توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔ہفتہ کوسندھ ہائی کورٹ جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں بینچ نے بزرگ شہری عبدالقادر کی پلاٹ کے حصول سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل اقبال خرم ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ میرے موکل نے کے ڈی اے میں 1983 میں پلاٹ خریدا۔مذکورہ پلاٹ کے ڈی اے سے زمین کی منتقلی میں ایم ڈی اے کے پاس چلا گیا۔ متبادل کے لیے 6 سال سے کوشیش کر رہے ہیں۔ شاہ لطیف ٹائون کا پلاٹ واپس کیا جائے یا متبادل دیا جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے تنبیہ کی تیس روز میں متبادل دیں ورنہ توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے ایم ڈی اے میں نااہل لوگ بیٹھے ہیں۔ عدالت نے متبادل پلاٹ کا حکم دیا، بتائیں متبادل پلاٹ کہاں ہی ایم ڈی اے کے وکیل نے موقف دیا کہ شہری کو متبادل پلاٹ دو کلومیٹر کے فاصلے پر دے دیا گیا۔ شہری نے بتایا کہ پلاٹ 2 نہیں 20 کلومیٹر جنگل میں دیا گیا۔ غیر ذمہ دار بیان دینے پر عدالت ایم ڈی اے وکیل پر سخت برہم ہوگئی۔ عدالت نے تنبیہ کی متبادل پلاٹ دو ورنہ توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔شہری 6 سال سے دھکے کھا رہا ہے کوئی فکر نہیں۔ عدالت نے ڈی جی ایم ڈی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں