وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کراچی میں گرین لائن بسوں پر پتھرائو پر تشویش کا اظہار

کراچی کے شہریوں کو میسر جدید ٹرانسپورٹ سسٹم مافیا سے برداشت نہیں ہورہا، گرین لائن کی حفاظت کی ذمہ داری سندھ حکومت پر ہے۔ امین الحق

اتوار 23 جنوری 2022 00:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سیدامین الحق نے کراچی میں گرین لائن بسوں پر پتھرائو پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وفاقی وزیرنے کہاکہ گرین لائن کے کچھ اسٹیشنز پر پتھرائو کی اطلاعات تشویشناک ہیں، کراچی کے شہریوں کو میسر جدید ٹرانسپورٹ سسٹم مافیا سے برداشت نہیں ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان کراچی شرپسند عناصر کے عزائم ناکام بنائیں، گرین لائن کی حفاظت کی ذمہ داری سندھ حکومت پر ہے۔ امین الحق نے کہا کہ کراچی کے شہری گرین لائن کواپنا اثاثہ سمجھتے ہوئے اس کاخیال رکھیں، شہرکو بدحال کرنے کے ذمہ دار عناصر اس منصوبے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں