سندھ ہائی کورٹ کا کے ڈی اے کو آفیسر اسپورٹس کمپلیکس فوری ختم کرنے اور کمپلیکس عوام الناس کے لیے کھولنے کا حکم

پارک کو صرف پارک مقاصدکے لیے استعمال کیاجائے، ڈی جی ایس بی سی اے، ایڈووکیٹ جنرل اور ڈی جی کے ڈی اے کو نوٹس جاری

پیر 24 جنوری 2022 12:15

سندھ ہائی کورٹ کا کے ڈی اے کو آفیسر اسپورٹس کمپلیکس فوری ختم کرنے اور کمپلیکس عوام الناس کے لیے کھولنے کا حکم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) سندھ ہائی کورٹ نے کے ڈی اے کو آفیسر اسپورٹس کمپلیکس فوری ختم کرنے اور کمپلیکس عوام الناس کے لیے کھولنے کا حکم دے دیاہے۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں کھیل کے میدان پر کے ڈی اے آفیسراسپورٹس کمپلیکس بنانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے استفسار کیاکہ کھیل کے میدان پر ذاتی اسپورٹس کمپلیکس کیسے بنایاجاسکتاہی جس پر درخواست گزارانورعلی شاہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ کراچی میں ایس ٹی 25 بلاک 14 گلستان جوہر پر کھیل کا میدان تھا،کھیل کے میدان پر کے ڈی اے نے اپنا آفیسراسپورٹس کمپلیکس بنالیا۔

درخواست میں کہا گیاہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ ہدایت پرکمرشل سرگرمیاں ختم کی گئیں، استدعا ہے کھیل کے میدان کو عوام الناس کے لیے کھولاجائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے استفسار کیا کہ کھیل کے میدان پرذاتی اسپورٹس کمپلیکس کیسے بنایا جاسکتا ہی ۔سندھ ہائی کورٹ نے کے ڈی اے کو آفیسر اسپورٹس کمپلیکس فوری ختم کرنے اور کمپلیکس عوام الناس کے لیے کھولنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ہدایت کی کہ ماسٹر پلان کے تحت کھیل کے میدان کو بحال کیا جائے اور پارک کو صرف پارک کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی ایس بی سی اے، ایڈووکیٹ جنرل اور ڈی جی کے ڈی اے کو نوٹس جاری کردیئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں